ہر 8میں سے ایک شادی شدہ جوڑے کو اولاد کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے

لندن(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017) برطانوی نیشنل فرٹیلٹی آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق ہر 8میں سے ایک شادی شدہ جوڑے کو اولاد کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دشواری کا سامنا کرنے والے ہر 33میں سے ایک جوڑے میں اس دشواری کی وجہ مرد کے سپرمز کی کمزوری ہوتی ہے.ویب سائٹ menshealth.comm کی رپورٹ کے مطابق مردوں میں سپرمز کی مقدار کم ہونے اور ان کی افزائش نسل کی صلاحیت متاثر ہونے کی کئی وجوہات ہیں.

تحقیقاتی ٹیم کے رکن اجے ننجیا کا کہنا تھا کہ مچھلی کھانے سے گریز کرنے والے مرد نادانستگی میں اپنی افزائش نسل کی صلاحیت کو متاثر کر رہے ہوتے ہیں، لہٰذا بھرپور مردانہ صحت کے لئے مچھلی ضرور کھائیں کیونکہ مچھلی میں پایا جانے والا ”اومیگا3“ مردوں میں سپرمز کی تعداد بڑھانے اور انہیں موثر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے. کچھ ایسے کام بھی ہیں جو اکثر مرد انجانے میں کرتے رہتے ہیں لیکن وہی کام ان کے سپرمز کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں. ان میں ایک کام رات کو دیر سے سونا اور مناسب نیند نہ لینا ہے.آرگنائزیشن کے ماہرین کے مطابق جو مرد 6گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں ان کی افزائش نسل کی صلاحیت میں 31فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے.باپ بننے کے خواہش مند مردوں کو روزانہ 7سے 8گھنٹے کی نیند لینی چاہیے. لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جتنا زیادہ سوئیں گے آپ کی افزائش نسل کی صلاحیت اتنی زیادہ ہو گی. ماہرین کے مطابق 9گھنٹے سے زیادہ سونا بھی جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جو سپرمز کی پیداوار کے لیے ناگزیر ہے. مردوں کے سپرمز متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ مارکیٹ میں عام پائے جانے والے شوگری اور سوڈے کے حامل مشروبات ہیں. یہ مشروبات پینے سے مردوں میں انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہوتی ہے. ایسے میں ہمارے خلیے خون سے گلوکوز لینا ترک کر دیتے ہیں جس سے انفلیمیشن کی بیماری لاحق ہوتی ہے جو سپرمز کو انتہائی متاثر کرتی ہے.سپرمز کے ناکارہ ہونے کی ایک وجہ ذہنی دباﺅ بھی ہے. کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حد سے زیادہ ذہنی دباﺅ مردوں کے باپ بننے کی صلاحیت ختم کر دیتا ہے. اس سے بھی ایک خاص قسم کے انفلیمیٹری پروٹین پیدا ہوتے ہیں جو سپرمز کو متاثر کرتے ہیں.اس کے علاوہ فون کو اپنی پینٹ کی جیب میں رکھنا اور شراب پینا بھی سپرمز کی تباہی کی وجوہات میں سے ہیں. موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری سپرمز کے ڈی این اے میں بگاڑ کا باعث بنتی ہے جس سے وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کھودیتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top