ہمارے کچھ علماءکی جانب سے بیویوں کی ہلکی پھلکی پٹائی کے متعلق دئیے جانے والے مشورے کی یاد تازہ ہو گئی

20

انقرہ (قدرت روزنامہ11-جنوری-2017) ترکی کے ایک مصنف اور مذہبی سکالر نے شادی شدہ خواتین کی پٹائی کے کچھ ایسے رہنما اصول بیان کر دئیے کہ کچھ عرصہ قبل ہمارے کچھ علماءکی جانب سے بیویوں کی ہلکی پھلکی پٹائی کے متعلق دئیے جانے والے مشورے کی یاد تازہ ہو گئی.  ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شعبہ مذہبی امور کے سابقہ رکن اور سکالر حسن کالزقان نے ایک کتاب ”شادی و خاندانی زندگی“ تحریر کی ہے، جس میں دیگر کئی متنازعہ باتوں کے ساتھ انہوں نے بیوی کی پٹائی پر بھی اظہار خیال کیا ہے .

وہ لکھتے ہیں کہ اگر بیوی بناﺅ سنگھار نہ کرے، یا شوہر کو گھر کا سربراہ تسلیم نہ کرے تو اس کی پٹائی کی جاسکتی ہے. وہ کہتے ہیں کہ بیوی کی پٹائی ایک طرح کی دوا ہے جو اسے یاد دلادے گی کہ گھر میں اصل حکمران کون ہے. ایک اور مشورہ دیتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ اگر آپ اہلیہ سے غیر مطمئن ہیں تو اسے طلاق مت دیں بلکہ ایک اور شادی کرلیں، کیونکہ اسے طلاق دے کر آپ یہ مصیبت کسی اور مرد کے گلے ڈال دیں گے. کام کرنے والی خواتین کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں ”خواتین کو ہرگز کام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے ان کا ازدواجی فریضہ متاثر ہوتا ہے. موصوف بیویوں کو یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ اگر شوہر ناراض ہوجائے تو ہیجان انگیز لباس پہنیں اور جنسی اٹکھیلیاں کر کے اسے منائیں. رپورٹ کے مطابق 394صفحات پر مبنی یہ کتاب اسی طرح کے بے شمار مشوروں سے بھری ہوئی ہے اور متعدد شہروں میں مقامی حکام کی جانب سے یہ شادی شدہ جوڑوں کو بطور تحفہ دی جا رہی ہے. یہ بات حزب اختلاف کی نمایاں جماعت سی ایچ پی ریپبلکن پیپلزپارٹی کے کچھ رہنماﺅں کے علم میں آتے ہی ایک ہنگامہ برپاہوگیا ہے. پارٹی کی نائب رہنما فاطمہ کپلان حریت کی جانب سے متنازعہ کتاب کا مسئلہ گرینڈ اسمبلی کے سامنے بھی اٹھا دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا ”یہ قطعی طور پر غیر منطقی اور سماجی روایات کے منافی کتاب ہے، جس میں خواتین کو بھیڑ بکریوں سے تشبیہہ دی گئی ہے. یہ کتاب خواتین کو صرف دوسرے درجے کی شہری ہی نہیں بلکہ جنسی غلام بنا کر پیش کر رہی ہے.“..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top