آئی ایس آئی کی حسینہ بھارتی فوجی افسر سے اہم ترین ملکی راز لے اڑی

01

نئی دہلی (قدرت روزنامہ11-جنوری-2017)بھارت اپنے دفاع پر مامور سپوتوں کی نام نہاد قابلیت کا بھانڈا بھی وقتاً فوقتاً خود ہی پھوڑتا رہتا ہے اور اب ایک ایسی ہی کہانی بھارتی پولیس نے بیان کی ہے جو کسی بالی ووڈ فلم کی طرح سپسنس اور دلچسپی سے بھر پور ہے بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کی پولیس نے بھارتی ائیر فورس کے سابق افسر رنجیت کے کے کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہاتھوں الو بننے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے دلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر رویندر یادو نے ایک بیان میں کہا کہ سابق ائیر فورس آئی ایس آئی کے بچھائے جال میں پھنس کر بھارتی ائیر فورس کی حالیہ مشقوں طیاروں کی نقل وحرکت اور ائیر فورس کے مختلف یونٹوں کی تعیناتی کے بارے میں حساس معلومات سرحد پار پہنچا چکا تھا پولیس کی بیان کردہ کہانی کے مطابق رنجیت فیس بک پر ایک دلکش خاتون جس کا نام میک ناٹ دامنی بتایا گیا ہے کہ دام میں پھنس گیا تھا جو اس کے ساتھ پیار کی پنگیں بڑھاتی رہی اور سابق افسر کے حسن پر فریفتہ ہوکر اس کے ساتھ کئی ایسی باتیں بھی کر گیا کہ جن کا تعلق براہ راست ملکی سلامتی کے ساتھ تھا ..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top