پاکستانی میزائل اور لڑاکا طیارے کارکردگی میں امریکی ہتھیاروں سے کئی گنا بہتر’رپورٹ

بیجنگ(قدرت روزنامہ11جنوری2017)دنیا بھر میں پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ ایچ جے ایٹ ٹینک شکن میزائل 20ممالک کو برآمد کررہا ہے.چین کی ایک معروف ویب سائٹ وانٹ چائنا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان یہ ٹینک شکن میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اور برآمد کررہا ہے.

پاکستان نے ان ٹینک شکن میزائلوں کو 80 کی دہائی میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا. رپورٹ کے مطابق یہ ایچ جے ایٹ ٹینک شکن میزائل ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی میزائلوں سے کئی گنا بہتر بیں اور پاکستان اب تک 20 ممالک کو 10 ہزار ایچ جے ایٹ ٹینک شکن میزائل فروخت کرچکا ہے.پاکستان جن ممالک کو یہ ٹینک شکن میزائل فروخت کررہا ہے ان میں بنگلہ دیش' مصر' بولیویا' کینیا' ملائیشیا 'مراکش 'ایکواڈور' شام' سوڈان' سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصلہونے کی وجہ سے مسقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top