چھپ چھپا کر عشق لڑانے والوں پر جب برا وقت آتا ہے تو ان کا تماشہ ساری دنیا دیکھتی ہے

n5

برازیلیا (قدرت روزنامہ11فروری2017)چھپ چھپا کر عشق لڑانے والوں پر جب برا وقت آتا ہے تو ان کا تماشہ ساری دنیا دیکھتی ہے. کچھ ایسا ہی افسوسناک وقت برازیل کے شہر ساﺅ پالو میں ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی نوجوان لڑکی کو بھی دیکھنا پڑ گیا.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کوباتاﺅ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے خاوند کی مشکوک حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے تھی. گزشتہ روز وہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے ایک فلیٹ میں پہنچی تو دیکھا کہ بدبخت خاوند ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھا.
 یہ منظر دیکھ کر خاتون غصے سے بے قابو ہو گئی. اس نے برہنہ لڑکی کو بالوں سے دبوچا اور اسی حالت میںفلیٹ سے باہر لے آئی. وہ اسے سڑک پر اسی حالت میں سب کے سامنے چلاتی رہی اور یہ منظر کئی افرادنے اپنے موبائل فونز میں بھی ریکارڈ کر لیا.
    n6
 
بعدازاں خاتون کا خاوند ناجائز محبوبہ کو اپنی اہلیہ سے نجات دلانے میں کامیا ب ہو گیا. وہ اسے کپڑے پہنا کر اس کے گھر چھوڑ کر آیا. کچھ اہل علاقہ نے لڑکی کی سرعام تذلیل پر برہم ہو کر پولیس کو شکایت کردی، جس پر تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top