افغانستان : کار بم دھماکا،7افرادہلاک،20زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل

کابل (قدرت روزنامہ11فروری2017)افغانستان میں کاربم دھماکاہوگیاہے،جس کے نتیجہ میں 7افرادہلاک اور 20زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے.غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان صوبے ہلمندکے علاقے لشکرگڑھ میں کاربم دھماکہ ہواہے.

دھماکے میں 7افرادجاں بحق اور 20زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.دھماکے کی آوازدورتک سنائی دی گئی،جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا. دھماکے کی جگہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے . جبکہ مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے. قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا جبکہ ریسکیوٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں دھماکہ بینک کے قریب ہوا ،جاں بحق اور زخمی افراد میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top