فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک

سورے گاؤ (قدرت روزنامہ11فروری2017) فلپائن میں آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے.

رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی.

زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سورے گاؤ سے 16 کلومیٹر دور شمالی مغربی علاقے میں زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا.

00

زلزلے کے باعث زمین کے لرزنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل لائے، جبکہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، زلزلہ پیما مرکز نے ان آفٹر شاکس کی تعداد بھی 100 کے قریب بتائی.

001

زلزلے کی شدت سے سوریگاؤ کی بے شمار عمارات کو نقصان پہنچا جن میں اسٹیٹ کالج، ہوٹل، شاپنگ مال شامل ہیں جبکہ سڑکوں میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑگئے.

20

حکام کے مطابق زلزلے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ رن وے میں پڑنے والے شگافوں کی وجہ پروازوں کی روانی بھی متاثر ہوئی.

انتظامیہ کے مطابق شہر کے مضافات میں موجود ایک پل بھی مکمل طور پر تباہ ہوا.

002

عمارتوں کے گرنے اور ملنے تلے دبنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ جنوبی علاقوں میں متعدد میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاچکے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top