سونے کے قدیم سکے کئی مہینوں سے بھارتی گائوں’ جانکی پورہ’ سے مل رہے ہیں لیکن اب پولیس حرکت میں آگئی ہے اور سکے نکالنے والوں کو تلاش کرنا شروع کردیا

جئے پور(قدرت روزنامہ11فروری2017)سونے کے قدیم سکے کئی مہینوں سے بھارتی گائوں' جانکی پورہ' سے مل رہے ہیں لیکن اب پولیس حرکت میں آگئی ہے اور سکے نکالنے والوں کو تلاش کرنا شروع کردیا. اسی دوران گزشتہ دنوں کے دوران پولیس نے دیہاتیوں سے سونے کے مزید 8 سکے برآمد کرلئے جس کے بعد ایسے سکون کی تعداد گزشتہ 21 دنوں کے دوران 43 تک جا پہنچی' پولیس پر امید ہے کہ مزید سکے بھی جلد برآمد ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع ٹونک کے شحر مال پورہ میں یہ گائوں واقع ہے جبکہ رواں سال اگست میں سامنے آنیوالی خبر کے بعد تحصیل مال پورہ کے مختلف علاقوں میں دیہاتیوں نے سونے کے سکوں کی تلاش میں کھود ڈالا لیکن انتظامیہ نے اس خبر پر یقین نہیں کیا. کھدائی کے دوران کئی دیہاتیوں کو گپتا دور کے نایاب سکے مل گئے جبکہ بعد ازاں آرکائیولچیکل سروے آف انڈیا نے بھی ان سکوں کے ملنے کی تصدیق کردی.تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردیا. دلچسپ بات یہ ہے کہ 1946میں بیانہ کے علاقے سے ملنے والے سکے جنکی پور سے ملنے والے ان سکوں سے مختلف تھے. بنایہ کے علاقے سے 1821سکے دریافت ہوئے تھے جو کمار گپتا اور چندر گپتا ٹو کے دور سے تعلق رکھتے تھے. ماہرین دونوں جگہوں سے ملنے والے سکوں کا معائنہ کررہے ہیں ماہرین کے مطابق بیانہ سے ملنے والے سکوں پر ہارپہنے خاتون اور ٹائیگرز کی تصاویر ہیں جبکہ جنکی پورہ سے ملنے والے سکوں پر گھوڑے پر سوار بادشاہ کی تصویر ہے. پولیس کے مطابق علاقے میں لوگوں کی آمد روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا. گزشتہ دو دنوںکے دوران مختلف دیہاتوں سے مزید آٹھ سکے برآمد کئے ہیں.پولیس نے سکوں کی تلاش کیلئے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ نایاب سکے ممبئی اور دوسرے شحروں میں اسمگل کردیئے گئے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top