بڑھتی دہشت گردی کے پیش نظر مختلف ممالک اپنے ہاں سکیورٹی انتظامات سخت تر کر رہے ہیں

بیجنگ(قدرت روزنامہ11فروری2017) بڑھتی دہشت گردی کے پیش نظر مختلف ممالک اپنے ہاں سکیورٹی انتظامات سخت تر کر رہے ہیں اور اپنے ملک آنے والے غیرملکیوں کی چیکنگ کے لیے نئے قوانین لا رہے ہیں. اب چین نے بھی ایسا ہی ایک قانون لاگو کر دیا ہے.

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت برائے عوامی تحفظ نے ملک میں آنے والے ہر شخص کی انگلیوں کے نشانات لینے کا اعلان کر دیا ہے.

 ابتدائی طور پر فنگرپرنٹس لینے کا عمل چینی صوبے گوانگ ڈون کے شین ژن باﺅ این انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاگو کیا جائے گا اور رواں سال کے اختتام تک اس قانون کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا. قانون کے مطابق چین جانے والے 14سے 70سال کے تمام غیرملکیوں کے ایئرپورٹ پر ہی فنگر پرنٹس لیے جائیں گے تاہم سفارتی عملے کو اس سے استثنیٰ حاصل ہو گا. وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس وقت دنیا بھر میں بارڈر کنٹرول حکام کی طرف سے ملک میں آنے والوں کے فنگرپرنٹس لینا معمول بن چکا ہے. ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے اب ہم بھی اسے چینی ایئرپورٹس پر لازمی قرار دینے جا رہی ہیں، تاہم ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارا فنگرپرنٹس لینے کا نظام موثر ہو اور ایئرپورٹس پر غیرضروری تاخیر کا باعث نہ بنے.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top