ایک نوجوان نےاپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے اس کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کر دیا کہ بیچارا بھرے شاپنگ مال میں رسوا ہو گیا

برازیلیا(قدرت روزنامہ11فروری2017)برازیل میں ایک نوجوان نے شاپنگ مال میں درجنوں لوگوں کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے اس کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کر دیا کہ بیچارا بھرے شاپنگ مال میں رسوا ہو گیا. برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برازیل کے ایک شاپنگ مال کے ریستوران میں ایک لڑکی اپنی سہیلی کے ساتھ بیٹھی کھانا کھا رہی ہوتی ہے.

ان کے اردگردیگر میزوں پر بھی د درجنوں افراد موجود ہوتے ہیں. ایسے میں ایک وائلن نواز آتا ہے اور ان کے پاس کھڑا ہو کر وائلن بجانا شروع کر دیتا ہے. اس وائلن نواز کو دراصل اس لڑکی کا بوائے فرینڈ لے کر آیا تھا.

 رپورٹ کے مطابق وائلن نواز کے کچھ دیر بعد ایک لڑکا ہاتھوں میں پھولوں کا ایک گلدستہ اٹھائے آتا ہے اور لڑکی کے کندھے پر تھپکی دے کر اسے اپنی طرف متوجہ کرتا ہے. جیسے ہی لڑکی اس کی طرف دیکھتی ہے وہ اپنا ایک گھٹنا ٹیک کر رومانوی انداز میں اسے شادی کی پیشکش کردیتا ہے لیکن اس پر لڑکی غصے سے لال پیلی ہو جاتی ہے. پہلے وہ اسے اتنے لوگوں کے سامنے کھری کھری سناتی ہے اور پھر اپنا بیگ اٹھا کر سہیلی کے ہمراہ باہر نکل جاتی ہے. جلدی میں وہ اپنا خریدا ہوا سامان بھی میز پر ہی بھول جاتی ہیں. بیچارا لڑکا یہ سلوک دیکھ کر وہیں میز پر سر رکھ کر رونے لگتا ہے اور پاس موجود لوگ اسے دلاسہ دیتے نظر آتے ہیں. اس تمام عرصے میں وائلن نواز مسلسل وائلن بجاتا رہتا ہے اور لڑکے کے زخموں پر نمک چھڑکتا رہتا ہے مگر شاید اسے لڑکے سے لیے گئے پیسے پورے کرنے تھے.
 00
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top