دو لڑکوں کے بروقت اقدام نے 194 افراد کی جانیں بچا لیں۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ11فروری2017)دولڑکوں 17سالہ روہت سنگھ اور اس کے کزن نتن کے بروقت اقدام نے 194 افراد کی زندگی کو بچا لیا. دونوں نے دہلی پولیس کے کنٹرول روم میں ایک جہاز کےا نجن میں لگنے والی آگ کی اطلاع دی تھی.
اس جہاز میں 194 افراد سوار تھے. سجنے بھاٹیا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا ہے کہ ”ہمیں صبح قریباً 7 بجکر 40 منٹ پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں ایک ہوائی جہاز میں آگ لگنے کے بارے میں بتایا گیا تھا.ہم نے فوراً ہی کال کرنے والے کی تصدیق کی اور متعلقہ ایجنسیوں کو جہاز میں آگ لگنے کے متعلق بتا دیا، جس کے بعد جہاز کو ائیرپورٹ کے رن وے 28 پر اتار لیا گیا.“ پولیس نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کو ٹرمنل 1 ڈی پر پیغام پہنچایا، جس نے ائیرپورٹ آپریشن کنٹرول سنٹر اور ائیر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دے دی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top