حاملہ بیگم کا انتقال، آدمی نے غم میں اُس کی قبر پر جاکر ایسا کام کردیا کہ

نئی دلی (قدرت روزنامہ10فروری2017) کسی پیارے کی موت کا دکھ سہنا آسان نہیں. بعض لوگ تو شدت غم میں اس قدر کمزور پڑ جاتے ہیں کہ اور جینے کا حوصلہ ہی نہیں کر پاتے اور خود بھی دنیا سے چلے جانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں.

ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں محبت کی شادی کرنے والے ایک نوجوان نے اہلیہ کی موت کے بعد خود بھی اس کی قبر پر جاکر خود کشی کرلی.

 گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہار کے ضلع پورنیا کے گاﺅں میسوہارا سے تعلق رکھنے والا نوجوان لڈو شرما جب راجستھان محنت مزوری کرنے گیا تو وہاں کومل نامی لڑکی سے محبت ہوگئی. دونوں نے اپنے خاندانوں کو راضی کیا اور بالآخر ان کی شادی ہوگئی. یہ دونوں انتہائی خوش و خرم زندگی گزاررہے تھے اور چند دن قبل اپنے پہلے بچے کی صورت میں ایک اور خوشی کے استقبال کی تیاری کرہے تھے کہ زچگی کے دوران کومل کی موت ہوگئی. اس اندوہناک سانحے نے لڈوشرما کو نیم پاگل کردیا. اس کے خاندان والوں کا کہنا تھا کہ وہ رو رو کر نڈھال ہوگیا اور پھر بالکل خاموش ہوگیا. وہ کسی سے بات چیت نہیں کرتا تھا اور الگ تھلگ پڑا رہتا تھا. پیر کی رات وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ جلد ہی لوٹ آئے گا ، مگر سیدھا اپنی اہلیہ کی قبر پر گیا اور زہر پی کر خود کو ہلاک کرلیا. قبر پر اسے مردہ حالت میں پڑے دیکھ کر کچھ دیہاتیوں نے اس کے گھر والوں کو اطلاع کی. مقامی پولیس کے تفتیشی افسر محمد غلام شہباز عالم کا کہنا تھا کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ لڈوشرما نے اپنی اہلیہ کی موت کے غم میں خود کو ہلاک کرلیا. ان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کے لئے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top