روسی جہازکی پاکستان آمد معمول کی سرگرمی ہے،بھارت

نئی دہلی(قدرت روزنامہ10فروری2017)بھارت نے کہاہے کہ روسی بحریہ کے اینٹی سب میرین جہاز سیورمورسک پاک بحریہ کے زیر اہتمام امن17 مشقوں میں شرکت کی غرض سے گذشتہ روز پاکستان آئے،معمول کی مشقیں ہیں،بھارتی میڈیا نے ایک بھارتی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ ایک معمول کا ایونٹ ہے. بھارت کے چیف آف نیول اسٹاف سنیل لانبا نے نیشنل میری ٹائم فائونڈیشن کے زیراہتمام ایک کانفرنس کے موقع پر کہا کہ یہ مشقیں ہر دوسرے سال پاکستان کی جانب سے منعقد کی جاتی ہیں اور اس میں16ممالک حصہ لے رہے ہیں، یہ ایک معمول کی بحری سرگرمی ہے، جس کی ہر قوم حقدار ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top