برطانیہ کے بیرونی امدادی فنڈمیں گھپلا،کسی کھاتے میں اندراج نہیں

لند ن(قدرت روزنامہ10فروری2017)برطانیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ملکوں کو دی جانے والی بیرونی امدادی فنڈمیں جانچ پڑتال کے بعدایک ارب 30کروڑپائونڈکے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے کیونکہ اس بھاری بھرکم رقم کا کسی کھاتے میں اندراج نہیں کیا گیا ہے نہ ہی اس سے متعلق کوئی وضاحت موجود ہے.ایک رپورٹ کے مطابق برطا نو ی حکومت کی جانب سے کنفلیکٹ ،اسٹیبلٹی اینڈسیکو ر ٹی فنڈ(سی ایس ایس ایف)میں سے ایک معیاری چھان بین کے بعد یہ انکشاف ہو اہے کہ ایک ارب 30کروڑ پائونڈ تک کی رقم کا کسی کھاتے میں کوئی اندراج ہی نہیں ہے.

رپورٹ کے مطابق اس فنڈ جس کیلئے کوئی جوابدہ نہیں' مبینہ طور پر تشدد اور دیگر کاموں میں خرچ کرنے کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے. اس رپورٹ میں وزارتی سطحپر اس فنڈ کی نگرانی نہ ہونے کی مذمت کی گئی ہے جو دنیا میں بانٹے جاتی ہے. اس فنڈ کے لینے والے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top