ایران نے ایک اورتازہ میزائل تجربہ کیا ہے،امریکی میڈیا کا دعویٰ

39

واشنگٹن/تہران(قدرت روزنامہ10فروری2017)امریکی میڈیانے ایران کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کا دعویٰ کیا ہے، مگر ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے شمالی شہر جیلان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دوسرے میزائل تجربے سے متعلق امریکی رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ میزائل تجربے سے متعلق امریکی میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہیں ایران سے امریکی خوف کا اظہار ہے.امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے ایک بیلسٹک میزائل کا تازہ تجربہ کیا ہے اور یہ زمین سے فضاء میں مار کرنیوالا میزائل ہے.

تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں. ادھر ایران وزیر دفاع حسین وھقان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دوسرے میزائل تجربے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور دشمن کے ایران فوبیا کا حصہ ہیں. ایرانی وزیر دفاع نے سپریم لیڈر کے اس بیان کو دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی دھمکیوں کا جواب ایرانی عوام جمعہ کے روز اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر دیں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top