ٹرمپ کا پہلی بار چینی ہم منصب سے فون پر رابطہ،ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ10فروری2017)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے درمیان پہلی بار ٹیلیفونک رابطہ ہواہے اور ٹرمپ نے اپنے ہم منصب کو ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے.وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق دونوں صدور نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور امریکی صدر نے ایک چائنہ پالیسی کی مکمل طور پر حمایت  اور احترام  کی بھی یقین دہانی کرائی.

 وائٹ ہاﺅس نے بیان جاری کیا کہ دونوں ہم منصبوں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور ددونوں نے اپنے ملکوں کے دورے کی دعوت دی.واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کی تجارتی پالیسیوں ،جنوبی چین سمندر میں فوجی مشقوں اور شمالی کوریا پر بہت کم دباﺅ ڈالنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب یہ پہلاموقع ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پہلی بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top