بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن کے پول کھولنے والا فوجی تیج بہادر یادیو لاپتہ ہوگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ10فروری2017) بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن کے پول کھولنے والا فوجی تیج بہادر یادیو لاپتہ ہوگیا.گمشدگی کے خلاف اس کی اہلیہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے.

شرمیلا کا کہناہے کہ اس کے خاوند کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر نے سوشل میڈیا پر تین ویڈیوز جاری کی تھیں.جس میں دکھایا گیا تھا کہ سرحد پر بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی کرنیوالے جوانوں کو کھانے میں گلی سڑی روٹی اور سالن کی جگہ ہلدی ملا پانی اور ناشتے میں ناقص چائے دی جاتی ہے.تیج بہادر نے ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوجی افسر راشن مارکیٹ میں بیچ کر پیسے کھا جاتے ہیں.جس سے جوانوں کو صرف گلی سڑی روٹی پرگزارا کرنا پڑ رہا ہے. اس نے حکام سے سوال کیا تھاکہ ناقص خوراک کھانے والے فوجی سرحدوں کی خاک حفاظت کریں گے؟. تیج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چیف آف آرمی اسٹاف سے تحقیقات کی اپیل کی تھی.تیج بہادر یادیو کی بیوی شرمیلا نےہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خاوند کو حبس بے جا میں رکھا جارہا ہے اور ان سے رابطہ بھی کرنے نہیں دیا جاتا. بھارتی فوج کا کہناہے کہ تیج بہادر اسپتال میں داخل ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top