پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا کسی کے لئے بھی مفید نہیں لیکن سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لئے تو اسے بے حد نقصان دہ قرار دیا ہے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ10فروری2017)پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال ہمارے ہاں پہلے ہی عام پایا جاتا تھا، مگر اب ایک نیا رواج چل پڑا ہے، جسے دیکھو پلاسٹک کی بوتل میں پانی ساتھ اٹھائے پھرتا ہے. اگرچہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا کسی کے لئے بھی مفید نہیں لیکن سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لئے تو اسے بے حد نقصان دہ قرار دیا ہے اور فوراً سے پہلے اس عادت کو ترک کر دینے کی ہدایت کر دی ہے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اکثر کھانے پینے کی اشیاءکی پیکنگ میں بائی سفینول اے (BPA) کیمیکل پایا جاتا ہے، اور خصوصاً پولی کاربونیٹ پلاسٹک کی بوتلوں میں تو اس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے. یہ بوتلیں پینے کے پانی کے لئے بہت عام استعمال ہو رہی ہیں. حاملہ خواتین جب ان بوتلوں کو پانی پینے کے لئے استعمال کرتی ہیں تو ان کا جسم بی پی اے کیمیکل سے متاثر ہوتا ہے اور ہارمونز کے قدرتی نظام میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں.حمل کے دوران ہارمونز کے نظام میں خرابی پیٹ میں موجود بچے کے لئے کئی طرح کے مسائل پیدا کر دیتی ہے، جس کے اثرات عمر بھر ظاہر ہوتے رہتے ہیں. ان بچوں کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور یہ کئی طرح کی بیماریوں، خصوصی موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں.

 ماہرین کے مطابق بی پی اے کیمیکل ایسٹروجن ہارمون کی نقل کرتے ہوئے اینڈوکرائن سسٹم کو متاثر کرتا ہے. واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ادارے دی اینڈوکرائن سوسائٹی کے تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی پی اے کیمیکل کی وجہ سے لیپٹین ہارمون کی کارکردگی متاثرہوتی ہے. یہ ہارمون کھانے کے بعد طمانیت کا احساس پیدا کرتاہے. اگر یہ ہارمون درست طور پر کام نہ کررہا ہوتو کھانا کھانے کے بعد بھی بھوک برقرار رہتی ہے اور انسان اپنی ضرورت سے بہت زیادہ کھالیتا ہے. اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آنے والی ایک تحقیق میں بھی خبردار کیا جاچکا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں پائے جانے والے کیمیکل ذیابیطس، آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی اور حتیٰ کہ کینسر جیسے امراض کا بھی سبب بن سکتے ہیں. یہ کیمیکل پلاسٹک کی بوتلوں کے علاوہ کھانا پیک کرنے کی دیگر اشیائ، ڈٹرجنٹ ،کھلونوں اور کاسمیٹکس وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top