بچوں کو کھلاﺅ سونے کا نوالہ، لیکن انہیں دیکھو شیر کی نگاہ سے۔“مگر اب اپنے بچوں کو شیر کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی ہے

13

نیویارک(قدرت روزنامہ10فروری2017) بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک کہاوت مشہور ہے کہ ”بچوں کو کھلاﺅ سونے کا نوالہ، لیکن انہیں دیکھو شیر کی نگاہ سے.“مگر اب اپنے بچوں کو شیر کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی ہے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو والدین اپنے بچوں کے متعلق سخت گیر ہوتے ہیں ان کے بچے زیادہ نافرمان ہوتے ہیں. ان میں خطرات مول لینے، جھوٹ بولنے، چوری کرنے جیسی بدعادتیں زیادہ پائی جاتی ہیں اور وہ کم عمری میں ہی جنسی فعل کی طرف راغب ہو جاتے ہیں. اس کے علاوہ سکول میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی بری ہوتی ہے.“

 امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے ماہرین نے 13سال عمر کے 1500طلبہ پر تجربات کیے اور 9ماہ تک ان کی عادات اور ان کے ساتھ والدین کے روئیے پر نظر رکھی. بالآخر نتائج مرتب کرنے پر معلوم ہوا کہ جن بچوں کے والدین سخت گیر تھے ان میں مذکورہ بالا بری عادتوں کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور انہوں نے امتحان میں بھی دوسرے بچوں کی نسبت بری کارکردگی دکھائی تھی.تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر روچل ہینٹجز کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں ہم نے ان والدین کو سخت گیر شمار کیا جو اپنے بچوں پر چیختے چلاتے، انہیں مارتے یا زبانی و جسمانی دھمکیاں دیتے تھے.ایسے تمام والدین کے بچوں میں ناقص کارکردگی اور بدعادتوں کی شرح نمایاں طور پر بلند تھی. امید ہے ہماری یہ تحقیق والدین کے اپنے بچوں کے ساتھ تعلق کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top