انڈیا کے 74 فوجی غائب، ہمارے لاپتہ فوجی پاکستان کے پاس ہیں: بھارت دعویٰ

نئی دہلی(قدرت روزنامہ10فروری2017) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 74 لاپتہ فوجی پاکستان کی حراست میں ہیں لیکن وہ اس کا اعتراف نہیں کررہا.

راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگ نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق لاپتہ 74 دفاعی اہلکار مبینہ طور پر پاکستان کی حراست میں ہیں لیکن ہمسایہ ملک کی طرف سے ابھی تک اس کا اعتراف نہیں کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ لاپتہ اہلکاروں کے رشتہ داروں پر مشتعمل ایک کمیٹی نے 2007ءمیں پاکستانی جیلوں کا دورہ کیا لیکن انہیں ان اہلکاروں کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل یہ معاملہ اٹھارہی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیلوں میں اس وقت بھارت کے 207 شہری موجود ہیں جن میں 147 ماہی گیر اور 61 دوسرے قیدی شامل ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top