چین، 16 برس قبل منجمد جنین سے بچے کی پیدائش

بیجنگ(قدرت روزنامہ10فروری2017)چین کے صوبے جوانگ ڈونگ میں 16 برس قبل منجمد کیے جانے والے جنین کے ذریعے ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے،ڈاکٹروں نے 46 سالہ خاتون کے رحم میں یہ جنین ٹرانسپلانٹ کیا تھا. چینی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون نے رواں ماہ فروری کے آغاز میں جوانگ شو شہر کے ایک یونی ورسٹی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا.

اس خاتون کا پہلے سے ایک 16 برس کا لڑکاہے جس کی پیدائش ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوئی تھی. یاد رہے کہ چین نے 1979سے جاری فی خاندان ایک بچے کی پالیسی گزشتہ برس ختم کرکے دو بچوں کی پیدائش کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد اس خاتون نے پھر سے حاملہ ہونے کا ارادہ کیا.اسپتال میں پیدائش کے مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چالیس برس سے زیادہ عمر کی ایک ہزار سے زیادہ خواتین مزید بچوںکی پیدائش کے واسطے اسپتال آئیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top