بھارتی پولیس کی قید سے کبوتر ‘5547 جانباز خان فرار

1

نئی دہلی (قدرت روزنامہ10فروری2017)ہندوستان کی ریاست پنجاب پولیس کی لاپروائی کے باعث سرحد کی مخالف سمت سے بھارت میں 'دراندازی' کرنے والا جاسوس کبوتر اڑنے میں کامیاب ہوگیا. بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلعے سری گنگا نگر کے علاقے سری وجے نگر میں ’جاسوس کبوتر‘ زیر حراست تھا.

پولیس نے کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد کبوتر کو پکڑا تھا، جس کے ساتھ '5547 جانباز خان' کا ٹیگ لگا ہوا تھا جبکہ ساتھ ایک فون نمبر بھی درج تھا.پولیس کا دعویٰ تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل کی جانب سے تجسس کے باعث پنجرہ کھولنے کے نتیجے میں کبوتر کو اڑنے کا موقع ملا.ایک ہندوستانی اخبار نے رپورٹ کیا کہ انتظامیہ کے مطابق کبوتر کے اڑنے کے فوری الرٹ جاری کردیا گیا.سرکاری اہلکار اس کبوتر کو دوبارہ پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ انتظامیہ نے تصدیق کی کہ کبوتر واپس ہمسایہ ملک کی جانب اڑنے میں کامیاب رہا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top