ہمارے لاپتہ ہونے والے 74دفاعی اہلکار پاکستان کی تحویل میں ہیں، بھارت کا الزام

pic11

نئی دہلی (قدرت روزنامہ09فروری2017)بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے لاپتہ ہونے والے 74دفاعی اہلکار پاکستان کی تحویل میں ہیں.جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہمارے لاپتہ ہونے والے 74دفاعی اہلکار پاکستان کی تحویل میں ہیں لیکن انکی موجودگی کے حوالے سے پڑوسی ملک کی جانب سے اب تک تسلیم نہیں کیا گیا .

 وی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلیٰ سطح سمیت دیگر فورم پر پاکستانی حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا ہے. انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی پی کی ایک کمیٹی نے2007ء میں پاکستانی جیلوں کا دورہ کیا تھا لیکن ان لاپتہ افراد کی وہاں موجودگی کے شواہد نہیں مل سکے تاہم اس کے باوجود حکومت پڑؤسی ملک سے اس معاملے کو اٹھاتی رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیلوں میں208بھارتی موجود ہیں جن میں61سول قیدی اور147ماہی گیر ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top