پاکستان کا جاسوس کبوتر پولیس کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، بھارت کا دعویٰ

pic07

نئی دہلی (قدرت روزنامہ09فروری2017)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستان کا جاسوس کبوتر پولیس کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی اطلاع انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی کردی گئی ہے .جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتر راجستھان پولیس کی نااہلی کی وجہ سے اس وقت قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب ایک کانسٹیبل نے جانچ پڑتال کیلئے اس کا پنجرہ اٹھانے کی کوشش کی .

مبینہ طور پر پاکستانی جاسوس کبوتر کو سری گانگانگرضلع سے 2گھنٹے کی کوشش کے بعد پکڑا گیا تھا .پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کبوتر کے فرار سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس پر پولیس افسران نے الرٹ جاری کر دیا. بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ کبوتر واپس پاکستان کی طرف اڑ کر گیا. بھارتی حکام نے کبوتر کو حراست میں لینے کے بعد اسے پاکستانی جاسوس قرار دیا تھا جس پر بھارتی حکام کے مطابق ..''5547جانبازخان''کا ٹیگ لگاہوا تھا اوراس کے ساتھ ایک فون نمبر بھی درج تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top