ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے پر خاتون نے شادی کے 22 سال بعد شوہر کو طلاق دے دی

لاس اینجلس (قدرت روزنامہ09فروری2017) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے. امریکہ میں ہی موجود ایک 73 سالہ خاتون نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے پر اپنی 22 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو طلاق دے دی.

73 سالہ خاتون نے بتایا کہ گذشتہ برس ایک لنچ کے دوران دوستوں کے درمیان میرے خاوند نے ٹرمپ کی حمایت کی تو میرے لیے حیرت کی انتہا نہ رہی.73 سالہ میکرومک نے کہا کہ میرے خاوند کی ٹرمپ کی حمایت سے مجھے ایسا لگا کہ مجھے دھوکہ ملا ہے. مجھے محسوس ہوا کہ میں آج تک خود ہی کو بے وقوف بناتی آئی ہوں. میرے خاوند کی اسی بات سے ہمارے درمیان فاصلے بڑھ گئے،مجھے احساس ہوا کہ مجھ میں حقائق کو تسلیم کرنے والی صلاحیت باقی نہیں رہی. طلاق کا فیصلہ کرنے میں ہمیں کئی ماہ لگے ،لیکن کسی بھی بحث کا کوئی فائدہ نہیں تھا اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو منانے ،بحث کرنے اور اپنی سوچوں کو تبدیل کرنے کی پوزیشن میں تھے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top