ٹوائلٹ میں کوئی چیز گر جائے تو اسے نکالنے کی بجائے صبر کر لینا ہی بہتر ہے، کیونکہ

بیجنگ(قدرت روزنامہ09فروری2017)ٹوائلٹ میں کوئی چیز گر جائے تو اسے نکالنے کی بجائے صبر کر لینا ہی بہتر ہے، کیونکہ اس کوشش کا ایسا دردناک انجام بھی ہو سکتا ہے جس کا سامنا ایک چینی نوجوان کو کرنا پڑ گیا. دی مرر کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ہونان کے شہر گے ہیو سٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی چابیاں ٹوائلٹ میں گر گئی تھیں.

اس نے چابیاں پکڑنے کے لئے جلدی سے اپنا ہاتھ ٹوائلٹ میں گھسادیا لیکن شاید چابیاں کچھ زیادہ ہی آگے چلی گئی تھیں لہٰذا وہ اپنا بازو بھی مزید آگے کرتا چلا گیا. پوری کوشش کے باوجود چابیاں تو نہ ملیں البتہ اب ایک او رمصیبت پید اہوگئی تھی کہ بازو ٹوائلٹ سے باہر نہیں آرہا تھا.

 جب اس شخص نے تمام تر کوشش کرکے دیکھ لی اور بازو باہر نہ آیا تو بے حد پریشان ہوگیا، لیکن مارے شرمندگی کے ٹوائلٹ میں بازو پھنسائے لیٹا رہا. چند گھنٹے اسی حالت میں رہنے کے بعد اس کی ہمت جواب دے گئی اور بالآخر چیخ و پکار کرنے لگا. اس کی آوازیں سن کر اہلخانہ اس کی مدد کو پہنچے لیکن کوئی بھی اس کا بازو باہر نکالنے میں کامیاب نہ ہوا. بالآخر ایمرجنسی اہلکاروں کو بلانا پڑا.
 001
ایمرجنسی اہلکاروں نے بھی پہلے تو صابن اور تیل وغیرہ جیسی اشیاءبازو پر مل کر اسے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی، جس کے بعد بالآخر ٹوائلٹ کو توڑ کر اس شخص کو آزادی دلوائی گئی. اس کی چابیوں کا تو کچھ پتہ نہ چل سکا البتہ وہ اس بات پر نہایت خوش اور شکرگزار تھا کہ اس کا بازو ٹوائلٹ کی گرفت سے آزاد ہوگیا تھا. خوش قسمتی سے اسے بازو پر صرف چند خراشیں آئی تھیں، کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top