ایک تقریب کے دوران وہاں 17 سالہ لڑکی روزا ایسپرینزا رائس ایک ننھے بچے کی انگلی پکڑے ہوئے پہنچ گئی۔ روزا نے تقریب میں پہنچتے ہی اعلان کیا کہ یہ بچہ ہوزے کا تھا

کراکس(قدرت روزنامہ09فروری2017)وینزویلا میں ایک شادی کی تقریب اچھی بھلی جاری تھی کہ ایک 17 سالہ لڑکی وہاں آن پہنچی، جسے دیکھتے ہی دولہا اور دلہن نے دوڑ لگا دی جبکہ بیچارے مہمان حیرانی کے ساتھ ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے. ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ہوزے سبینو ڈاویلا ایک 18 سالہ لڑکی ریٹا الینا سے شادی کررہا تھا کہ عین اس تقریب کے دوران وہاں 17 سالہ لڑکی روزا ایسپرینزا رائس ایک ننھے بچے کی انگلی پکڑے ہوئے پہنچ گئی.

روزا نے تقریب میں پہنچتے ہی اعلان کیا کہ یہ بچہ ہوزے کا تھا، جبکہ وہ اس کے دوسرے بچے کے ساتھ حاملہ تھی. اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دولہا ہوزے گزشتہ رات اس کے ساتھ گزار کر آیا تھا اور اب ایک اور لڑکی کو دولہا بنائے بیٹھا تھا.

 روزا کے انکشافات نے شادی کی تقریب میں زبردست ہنگامہ پید اکردیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دولہا ہوزے اپنی نئی دلہن کو لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہنگامے پر قابو پایا. پولیس کا کہنا تھا کہ اگر روزا کے الزامات سچ ثابت ہوئے تو ہوزے کو کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کے الزام میں قید کی سزا ہوسکتی ہے. دریں اثناءمفرور دولہا اور دلہن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top