’’خودکش بمبار بنئیے‘‘،فنکار نے لندن کی گلیوں میں پوسٹر آویزاں کر دیے

10

لندن(قدرت روزنامہ09فروری2017)برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک فنکار نے اپنے تیار کردہ پوسٹر چسپاں کر دیے جن پر ’’خودکش بمبار بنئیے‘‘ جسے خطرناک الفاظ تحریر تھے جنہیں دیکھ کر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا. تفصیلات کے مطابق برطانوی آرٹسٹ ڈیرن کولن نے اپنی ایک مہم کے دوران انوکھے بینرز اور پوسٹر لندن کی شاہراہوں اور بس اڈوں پر آویزاں کر دیے جن پر نیوی کی وردی پہنے تین خاکے موجود ہیں جن کے چہروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جبکہ پوسٹروں پر برطانوی نیوی کی تفصیلات اور عقب میں ایک جوہری آبدوز بھی بنائی گئی ہے جو دیکھنے والوں کیلئے خوف کا باعث بنے ہوئے ہیں.

آرٹسٹ نے اپنے پوسٹرز پر نیوی کے اہلکار کی ملازمت کی تصویر کشی کی ہے جو جوہری آبدوز میں کام کررہا ہے اور یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ برطانوی آبدوز کا عملہ کسی خودکش مشن پر ہے. آبدوز کے ذریعے میزائل تجربہ نہ صرف عملے کی موت کا باعث بنتا ہے بلکہ لاکھوں بے گناہ اور معصوم لوگوں کیلئے بھی تباہی لیکر آتا ہے. متنازعہ اور خطرناک ہونے کے باوجود ان پوسٹرز کو لندن میں بس اسٹاپس پر چسپاں کیا گیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top