عمران خان نے دو سال میں 150 ملین ڈالر کما لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017)عمران خان اُن چند افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے ایوان سپیگل کو سنیپ چیٹ کی مالک کمپنی سنیپ انکارپوریشن کے شیئرز کی ابتدائی فروخت اور فیصلوں میں مدد دی. اسی کی وجہ سے کمپنی نے 25 ارب ڈالر حاصل کیے.
دو سال کے عرصے کے اندر ہی عمران خان نے سنیپ چیٹ میں رہتے ہوئے 150 ملین ڈالر کما لیے. اسے اب 2 فروری کو کمپنی کی طرف سے 145 ملین ڈالر کےشیئرز دئیے گئے جبکہ پچھلے سال اسے 5 ملین ڈالر کا بونس ادا کیا گیا تھا. 2004 تک عمران خان ایک چھوٹی سی کمپنی فلکرم گلوبل پارٹنرز میں کام کرتا رہا. وہ Credit Suisse میں بطور ہیڈ آف گلوبل انٹرنیٹ انویسٹمنٹ بھی کام کرتار ہا.2014 میں عمران خان نے علی بابا کے شیئرز کی ابتدائی عوامی فروخت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا. 2015 میں عمران خان نے سنیپ انکارپوریشن میں شمولیت اختیار کر لی، جہاں اس کا کام آمدن بڑھانا، فروخت کے اشتہار چلانا اور کاروبار کو بڑھانا تھا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top