اہل مغرب روحانیت اور دعا جیسی باتوں کو محض افسانہ خیال کرتے ہیں لیکن امریکا میں ایک خاتون نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ

فینکس (قدرت روزنامہ08فروری2017)اہل مغرب روحانیت اور دعا جیسی باتوں کو محض افسانہ خیال کرتے ہیں لیکن امریکا میں ایک خاتون نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ فینکس شہر کے ایک چرچ میں سینٹ شاربل کی باقیات کے سامنے دعا کرنے سے اس کی کھوئی ہوئی بینائی لوٹ آئی ہے. ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ڈیفنی گوٹیرز کی دائیں آنکھ کی بینائی 2012ءمیں ختم ہوئی اور 2015ءمیں وہ بائیں آنکھ کی بینائی سے بھی محروم ہوگئیں.

ڈاکٹروں نے بتایا کہ دماغ میں دباﺅ بڑھ جانے کی بیماری انٹراکرینیل ہائپر ٹینشن کی وجہ سے ان کی بصریاتی رگیںناکارہ ہوگئی تھیں اور اب ان کی بینائی دوبارہ بحال ہونا ممکن نہیں تھا. ڈیفنی کا کہنا تھا ”اگرچہ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا تھا کہ اب میں کبھی دوبارہ دیکھنے کے قابل نہیں ہوسکوں گی لیکن میرے اندر ایک امید زندہ تھی کہ میں پھر سے اپنے تین بچوں کے چہروں کو دیکھ پاﺅں گی. میں خدا سے دعا کرتی رہتی تھی کہ مجھے اپنے بچوں کو دوبارہ دیکھنے کے لئے آنکھوں کی روشنی عنایت کردے.“
 دونوں آنکھوں کی بینائی کھونے کے کچھ ہی عرصے بعد ڈیفنی پتہ چلا کہ فینکس کے سینٹ جوزف میرونائٹ کیتھولک چرچ میں آنجہانی لبنانی راہب سینٹ شاربل کی باقیات لائی جارہی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ یہ بات سنتے ہی انہیں اپنے جسم میں توانائی کی لہرمحسوس ہوئی اور امید کی کرن روشن ہو گئی. وہ اگلے اتوار کے روز چرچ گئیں اور لبنانی راہب کی باقیات کے سامنے دعا کی. ڈیفنی کا کہنا ہے کہ اگلی صبح وہ اٹھیں تو ان کی آنکھوں میں درد ہورہا تھا لیکن وہ اپنے آس پاس کی اشیاءکو سایوں کی صورت میں دیکھ رہی تھیں. انہوں نے اپنی آنکھوں کو ملنا شروع کردیا اور پھر آہستہ آہستہ ان کی بصارت واضح ہوتی چلی گئی. ان کا کہنا ہے کہ اگلے تین دن کے دوران ان کی بینائی مکمل طور پر بحال ہوچکی تھی. ڈیفنی کا علاج کرنے والی آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر این بورک کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد واقعہ تھا کیونکہ اس سے پہلے بصری رگوں کے ناکارہ ہوجانے کے بعد دوبارہ بحال ہونے کی کوئی مثال ان کے علم میں نہیں تھی. ڈیفنی کی بینائی لوٹ آنے کی خبر پھیلنے پر فینکس کے سینٹ جوزف میرونائٹ کیتھولک چرچ میں نابیناﺅں کا ہجوم لگ گیا ہے. اب اس چرچ میں سینٹ شاربل کا مقبرہ بھی تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں رکھنے کے لئے تین ٹن وزنی مجسمہ اگلے ماہ لبنان سے امریکہ پہنچ جائے گا. مسیحی مورخین کے مطابق 1898 ءمیں دنیا سے رخصت ہونے والے سینٹ شاربل نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ لبنان میں گزارا.
n10
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top