میانمار کے جے ایف 17 تھنڈر کا ملکی ورژن بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری

pic21

ینگون / واشنگٹن (قدرت روزنامہ08فروری2017)میانمار کی حکومت جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول جنگی طیاروں کا ملکی ورژن بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے.امریکی خبر رساں ادارے ’’یونائٹڈ پریس انٹرنیشنل ‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ ہوجاتا ہے، تو میانمار، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی سرکاری ایرو اسپیس کارپوریشن کے تعاون سے سنگل سیٹ پر مشتمل جے ایف 17 طیارے بنانے کے قابل ہوجائے گا.

ان مذاکرات کا آغاز 2015 میں میانمار کی جانب سے 16 جے ایف-17 طیاروں کی خریداری کے بعد ہوا، جو رواں برس کے آغاز میں ملک کے فضائی بیڑے میں شامل ہوجائیں گے.دفاع، سیکیورٹی اور ایروناٹکس کے حوالے سے گلوبل معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ آئی ایچ ایس جینز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ یہ طیارے بلاک-2 سے ہوں گے، جو فضا میں ہی ری فیولنگ (ایندھن بھرنی)کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دیگر طیاروں کے مقابلے میں ان کا ایویونکس بھی مزید بہتر ہوتا ہے. ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top