سفری پابندی کیس: ٹرمپ کے وکیل سے ججز کے سخت سوالات

سان فرانسسکو (قدرت روزنامہ08فروری2017)سات مسلم ملکوں پر سفری پابندی سے متعلق سان فرانسسکوکی اپلیٹ کورٹ میں سماعت کے دوران محکمہ انصاف کے وکیل سے ججز نے سخت سوالات کیے.کیا پابندی مذہبی امتیاز کے زمرے میں تو نہیں آتی پابندی زدہ ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں توشواہد پیش کئے جائیں پابندی معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ اپیلٹ کورٹ پہنچ گئی.

سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں مقدمے کی ایک گھنٹے سماعت ہوئی جہاں تین ججز پرمشتمل پینل نیٹرمپ کی قانونی ٹیم سے سخت سوالات کئے . وکیل ٹرمپ انتظامیہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی حکم نامے کو معطل کرکے عدالت نیشنل سیکورٹی کے معاملات میں مداخلت کی . جج نے جواب دیا قانون کی اصل تشریح کرنا اور حکومتی فیصلوں پر چیک رکھنا عدالت ہی کا کام ہے . ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top