اگر دوبارہ زلزلے سے بچنا چاہتے ہیں جو مجھے گالیاں دینا بند کر دیں۔ اوم سوامی نے وارننگ دے دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ08فروری2017) بگ باس 10 کے اُمیدوار اوم سوامی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق اوم سوامی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دو روز قبل نئی دہلی میں 5.8 شدت کا زلزلے اس لیے آیا تھا کیونکہ لوگوں نے انہیں بگ باس اور اس کے باہر بھی بُرا بھلا کہا اور گالیاں دیں.

اپنے آپ کو نہایت نیک اور پارسا ثابت کرتے ہوئے اوم سوامی کا کہنا تھا کہ میں نے کسی طرح اس زلزلے کو روک لیا ہے لیکن اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا زلزلہ دوبارہ نہ آئے تو مجھے گالیاں نہ دیں اور نہ ہی مجھے برا بھلا کہیں. اوم سوامی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے . خیال رہے کہ اوم سوامی اپنے قول وفعل سے خود کو خبروں کی زینت بنائے رکھتے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top