ایران ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہوگا،علی خامنہ ای

pic08

تہران (قدرت روزنامہ07فروری2017)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی کا جواب جمعہ کو 1979 کے اسلامی انقلابِ ایران کی سالانہ تقریب میں دیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو اپنے ملک کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، ایرانی قوم ا مریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے .غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایرانی فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ ایران ان سے خوفزدہ ہو لیکن ایران کا جواب نہیں میں ہے.

کوئی دشمن ایرانی قوم کو مفلوج نہیں کر سکتا. ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب جمعے کے روز 1979 کے اسلامی انقلابِ ایران کی سالانہ تقریب میں دیا جائے گا ہم بتائیں گے کہ ایسی دھمکیوں پر کیسا ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے.آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے نئے رہنما کے اقدامات ان باتوں کا ثبوت ہیں جو کہ ایران 30 برس سے کرتا آیا ہے.انھوں نے کہا کہ ایران کہتا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ مختلف اقسام کی بدعنوانی کا شکار ہے اور صدر ٹرمپ بھی یہی کہہ رہے ہیں.ہم ان( ٹرمپ)کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے ہماری زندگی آسان   
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top