افغانستان ،کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکہ20افراد ہلاک ، 45شدید زخمی

n9

کابل(قدرت روزنامہ07فروری2017) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 45شدید زخمی ہوئے.

 خبر رساں ادارے اے ایف پی نے افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ملک کی عدالتِ عظمیٰ کے ایک داخلی دروازے کے قریب ہوا ، حملہ آور پیدل پارکنگ ایریا میں آیا لیکن بظاہر اس کا نشانہ سپریم کورٹ کے ملازمین تھے.
کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم افغان طالبان ماضی میں افغان عدالتوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں.واضح رہے کہ یہ دھماکہ اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کے اجرا کے ایک دن بعد ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ سنہ 2016 افغان شہری ہلاکتوں کے حوالے سے 8 برس میں بدترین سال رہا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top