پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز لندن میں ایک فیشن شو میں حسیناﺅں کی کیٹ واک کا لطف اٹھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لندن (قدرت روزنامہ07فروری2017)پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز لندن میں ایک فیشن شو میں حسیناﺅں کی کیٹ واک کا لطف اٹھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں.

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی لندن میں ایک فیشن شو کے دوران شرکت کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اگلی قطار میں رکھی ایک کرسی پر براجمان ہیں اور رنگ برنگے کپڑے پہنے حسن کے جلوے بکھیرتی حسیناﺅں کی کیٹ واک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.
 اس دوران وہ اپنے ساتھ بیٹھے شخص کے ساتھ کچھ گفتگو و شنید بھی کرتے ہیں اور اس دوران مسکراتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں. اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کی ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی جو کمر میں تکلیف کا کہہ کر بیرون ملک گئے تھے تاہم ان کی ٹھمکے لگاتی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا تھا.
 دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ دونوں حضرات ایک ہی دور کے دوران حکمران رہے ہیں. پرویز مشرف صدر تھے تو شوکت عزیز وزیراعظم، لیکن ان دونوں میں فرق اتنا ہے کہ شوکت عزیز وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے بعد پھر کبھی میڈیا پر نظر نہیں آئے البتہ پرویز مشرف تو میڈیا میں بھی رہے اور عدالتوں کے چکر بھی کاٹنے پڑے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top