برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر کو ہاؤس کا آف کامن سے خطاب کی دعوت دینے سے انکار کردیا

لندن (قدرت روزنامہ07فروری2017)برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر کو ہاؤس کا آف کامن سے خطاب کی دعوت دینے سے انکار کردیا جبکہ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور دیگر ارکان نے ٹرمپ کے دورے کی مخالفت کردی.

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس کا آف کامن کے اسپیکر جان برکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنس پرستی اور نسلی تفریق کے باعث وہ امریکی صدر کے پہلے ہی مخالف تھےاب سات مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے بعد سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان سے خطاب کی دعوت دیں.

جان برکو نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو ایوان کی گیلری تک آنے کی بھی دعوت نہیں دیں گے دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، لیبر پارٹی کے پارلیمینٹری لیڈر جیریمی کوربائن اور دیگر ارکان نے بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کردی ہیں .واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال جون میں برطانیہ کا دورہ کریں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top