بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا بحری جہاز متحدہ عرب امارات بھیج دیا

دبئی/نئی دہلی(قدرت روزنامہ07فروری2017)بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا بحری جہاز متحدہ عرب امارات بھیج دیا جہاں مشترکہ مشقوں سے اماراتی کوسٹ گارڈ کی مہار ت میں اضافہ کیا جائے گا .بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا کوسٹ گارڈ بحری جہاز سمودرا پاواک منی الراشد(دبئی پورٹ)پہنچ گیا جہاں وہ(آج ) منگل تک قیام کرے گا اور اس دوران اماراتی کوسٹ گارڈ کے افسران اور جوانوںبھارتی افسران کے ساتھ مل کر مشقیں کریں گے تاکہ اماراتی کوسٹ گارڈ کی مہارت میں اضافہ کیا جاسکے.

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی بندرگاہ پر قیام کے دوران بھارتی بحری جہاز کے کریو ممبر متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈ افسران سے پیشہ وارانہا مور پر تبادلہ خیال کریں گے. اس دوران مشترکہ مشقیں بھی کی گئیں ہیں تاکہ باہمی تعاون کو بڑھایا جائے اور کوسٹ گارڈ کو مؤثر بنانے کیلئے تجربے کا تبادلہ کیا جائے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top