اگر آپ نے مشہور امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو اپنی حالیہ میوزک ویڈیو ”آئی ڈونٹ“ میں ایک خوبصورت عروسی جوڑا نظر آتش کرتے دیکھا ہے تو یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ کوئی ڈرامہ بازی نہیں تھی بلکہ واقعی اڑھائی لاکھ ڈالر ( اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) کا اصلی عروسی جوڑا تھا

19

لندن(قدرت روزنامہ07فروری2017)اگر آپ نے مشہور امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو اپنی حالیہ میوزک ویڈیو ”آئی ڈونٹ“ میں ایک خوبصورت عروسی جوڑا نظر آتش کرتے دیکھا ہے تو یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ کوئی ڈرامہ بازی نہیں تھی بلکہ واقعی اڑھائی لاکھ ڈالر ( اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) کا اصلی عروسی جوڑا تھا، جو انہوں نے اپنی شادی کے لئے تیار کروایا تھا.

 ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماریہ نے یہ قیمتی لباس اپنے آسٹریلوی ارب پتی منگیتر جیمز پیکر کے ساتھ شادی کے لئے تیار کروایا تھا مگر بدقسمتی سے شادی تک بات پہنچ ہی نہ سکی.
شادی سے عین پہلے دونوں میں تلخیاں پیدا ہو گئیں اور بالآخر ان کی راہیں جدا ہو گئیں.
رپورٹ کے مطابق ماریہ نے آسٹریلوی ارب پتی سے علیحدگی ہونے کے بعد اپنا عروسی جوڑا ہی نہیں جلایا بلکہ ان کی یہ میوزک ویڈیو بھی اسی غمناک سانحے سے متاثر ہوکر تیار کی گئی ہے. انہوں نے ویڈیو کی عکس بندی بھی اسی گھر میں کی جہاں وہ کچھ عرصہ پہلے تک جیمز پیکر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں.
گانے کے بول بھی ماریہ کے مجروح جذبات کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں، جن میں کہا گیا ہے ”جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کے ساتھ بدسلوکی نہیں کرتے. تم نے وہ سب کچھ برباد کردیا جو کبھی ہمارا تھا. شاید تم سوچتے ہو گے میں لوٹ آﺅں گی. نہیں، نہیں.“ ماریہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی اعتراف کیا کہ ان کا یہ گانا جیمز پیکر سے علیحدگی کا نتیجہ ہے.
 00
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top