کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا گزشتہ 22 سال سے ایک گٹر میں اپنے شب و روز گزار رہا ہے

لاہور(قدرت روزنامہ07فروری2017)دنیامیں دو طرح کے انسان بستے ہیں، ایک وہ جو ہر چیز کا رونا روتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے لوگ ہر حال میں خوش رہتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں. ہم اس تحریر میں موخر الذکر قسم کے لوگوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جن کی زندگی کے بارے میں جان کر آپ چونک جائیں گے.

غیر ملکی میڈیا میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا گزشتہ 22 سال سے ایک گٹر میں اپنے شب و روز گزار رہا ہے.خاتون ماریا گارسیا اور ان کے خاوند مگویل ریستریپو جب ایک دوسرے کو ملے تو منشیات کی لت میں گھرے ہوئے تھے. منشیات کی عادت نے انھیں سماجی طور پر تنہا کر دیا تھا. تاہم یہ دونوں جب ملے تو انھیں لگا کہ جیسے انھیں کوئی سہارا مل گیا ہو، اس کے بعد دونوں نے منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرکے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا اصولی فیصلہ کیا، وہ دن اور آج یہ دونوں میاں بیوی گزشتہ 22 سال سے ایک گٹر میں اپنی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں.

00

تاہم اپنے اس طرز رہائش پر انہوں نے کبھی افسوس نہیں کیا. اس گٹر میں ان کے ساتھ ان کا پالتو بھی رہتا ہے. اس گٹر میں دونوں میاں بیوی نے اپنی ضروریات زندگی کی ہر چیز رکھی ہوئی ہے جس میں بجلی، بیڈ، ٹی وی، پنکھا، ایک چھوٹا سا کچن اور دیگر چیزیں شامل ہیں.دیگر انسانوں کی طرح یہ خوش و خرم شادی شدہ جوڑا تہواروں کے موقع پر اپنے اس گھر کو سجاتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں. ان کے کتے کا نام بلیکی ہے جو ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کرتا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top