جو بھی لڑکی فوج میں جاتی ہے چند دن بعد ہی حاملہ ہو جاتی ہے,برطانیہ

1

لندن(قدرت روزنامہ07فروری2017)برطانوی معاشرہ بھی دیگر مغرب معاشروں کی طرح جنسی راہروی میں پور'پور جکڑا ہوا ہے' مگر اس کے باوجود خود اہل برطانیہ اس انکشاف پر نگ رہ گئے ہیں کہ جو بھی لڑکی فوج میں جاتی ہے چند دن بعد ہی حاملہ ہو جاتی ہے.اور یہ مسئلہ اب قابو سے باہر ہوچکا ہے.

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک تربیتی کیمپ کی رپورٹ سامنے آنے پر پتہ چلا کہ تربیت کے دوران 61 لیڈی کیڈٹس حاملہ ہوچکی تھیں. یعنی اوطاً ہر دو ہفتے بعد ایک خاتون کیڈٹ حاملہ ہورہی تھی.برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ بنیادی تربیت سخت ترین مشقت کا دور ہوتا ہے. اس کے دوران چھٹیوں کی اجازت نہیں ہوتی اور کیڈٹس سے اعلیٰ ترین معیار اور روپے کی توقع کی جاتی ہے'لیکن اس کے باوجود سمجھ نہیں آرہا کہ تربیت کے دوران کیا ہو رہا ہے. اعلیٰ افسران نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ خواتین کیڈٹس اتنی سخت تربیت کے دوران ایسے کاموں کیلئے فرصت نکال رہی ہیں. برطانوی آرمی' بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس 10 سے 14 ہفتے پر مشتمل بنیادی تربیت حاصل کرتے ہیں' اس مختصر عرصہ میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین کیڈٹس کا حاملہ ہو جانا ہر کسی کیلئے باعث حیرانی ثابت ہوا ہے. فریڈم آف انفارمیشن درخواست کے تحت حاصل کی گئی معلومات سے انکشاف ہوا ہے کہ 2014 ء سے دسمبر 2016 ء تک آرمی کی 36 کیڈٹس' ایئر فورس کی 15 اور بحریہ کی 10 کیڈٹس حاملہ ہوئیں. دو سال قبل یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ 200 خواتین فوجیوں کو حاملہ ہونے پر محاذ سے واپس بھیجنا پڑا. ان میں سے 99 افغانستان اور 102 عراق سے واپس بھیجی گئیں. ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران اس صورتحال سے اتنے مایوس ہوئے ہیں کہ اصلاح کی امید ہی چھوڑ بیٹھے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top