پاکستان میں بھی ایسی کئی کمپنیاں آئیں جو کچھ فیس کے عوض لوگوں کو اپنا ممبر بناتیں اور پھر انہیں نئے ممبر لانے پر کمیشن دینے کا وعدہ کرتی تھیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ06فروری2017) پاکستان میں بھی ایسی کئی کمپنیاں آئیں جو کچھ فیس کے عوض لوگوں کو اپنا ممبر بناتیں اور پھر انہیں نئے ممبر لانے پر کمیشن دینے کا وعدہ کرتی تھیں. جب خاطرخواہ رقم جمع ہو جاتی تو ایک دن کمپنی ہی غائب ہو جاتی.

ایسے ہی بھارت کے شہرنوائیڈا میں ایک نوجوان نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو آن لائن نوکری دینے اور نئے ممبرلانے کے عوض کمیشن کا جھانسہ دیا اور انٹرنیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کر ڈالا ہے. این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انوبھو متل نامی اس 26سالہ نوجوان نے ایک آن لائن کمپنی www.socialtrade.bizبنائی. اس پر اس نے لوگوں کو آن لائن نوکریاں دینی شروع کر دیں.
نوکری کیا تھی، وہ لوگوں کو ان کے موبائل فون پر کچھ لنک بھیجا کرتا اور ہر لنک پر کلک کرنے کے عوض انہیں 5بھارتی روپے معاوضہ دیتا. مگر اس نوکری کے حصول کے لیے اس نے 5ہزار750بھارتی روپے (تقریباً8ہزار 965پاکستانی روپے)فیس لاگو کر رکھی تھی. اس نے اپنے ہر رکن کو نئے اراکین لانے کے عوض کمیشن دینے کا جھانسہ بھی دے رکھا تھا. رپورٹ کے مطابق اس نے اپنے ابتدائی اراکین کو لنک پر کلک کرنے اور نئے رکن لانے کے عوض ادائیگیاں بھی کیں، چنانچہ وہ مزید لوگوں کو لاتے گئے اور اراکین کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کر گئی لیکن بعد میں آنے والوں سے فیس تو وصول کر لی گئی لیکن کوئی ادائیگی نہ ہوئی.
انوبھو نے ان اراکین سے محض 2سال میں 37ارب بھارتی روپے (تقریباً 57ارب 70کروڑ روپے) اکٹھے کیے اور اپنی راہ لی.رپورٹ کے مطابق اس ’کارِ خیر میں انوبھو کی بیوی ایوشی بھی اس کے شریک کار رہی. اب تک وہ مزید 4کمپنیاں قائم کر چکے تھے مگر یوں راتوں رات ارب پتی بننے پر بھارتی تحقیقاتی اداروں کو شک گزرا اور تحقیق کرنے پر اس فراڈ کا انکشاف ہوگیا. گزشتہ روز انوبھو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں.
n7
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top