صرف 7منٹ میں ہمارے میزائل اسرائیل کا دارالحکومت تباہ کردیں گے،بڑے اسلامی ملک نے زور دار اعلان کر دیا

تل ابیب(قدرت روزنامہ06فروری2017) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پے درپے ایران مخالف بیانات اور اقدامات کے بعد گزشتہ روز ایران کی طرف سے اپنے دشمنوں پر میزائل برسانے کی دھمکی دی گئی تھی. اب اس امریکہ ایران تلخ گوئی میں اسرائیل بھی نشانے پر آگیا ہے اور اب ایران کی حربی صلاحیت کے متعلق ایک ایسی خبر آگئی ہے جس نے اسرائیلیوں کے اوسان خطا کر دیئے ہیں.

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ''ہمارے میزائل صرف 7منٹ میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب تک پہنچنے اور اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .'' رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سیکورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیشن کے سینئر رکن اور ایرانی فوج کے سابق آفیسر مجتبیٰ زونور نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''ہمارے میزائلوں کو اسرائیل تک پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا. یہ صرف 7منٹ میں اسے تباہ کر سکتے ہیں ''.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top