چین کی ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے فوجی مشق ، بھارت، جاپان اور امریکہ کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے

بیجنگ (قدرت روزنامہ06فروری2017)چین کی حال ہی میں تشکیل دی گئی راکٹ فورس نے ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ فوجی مشق کی ہے جو بھارت، جاپان اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں.بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج جو اکثر اپنی فوجی مشقیں خفیہ رکھتی ہے نے اس فوجی مشقوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ڈی ایف 16نامی میڈیم رینج بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے.

ویڈیو میں ڈی ایف16میزائلوں سے لیس کئی گاڑیاں دکھائی گئی ہیں. مشقوں کے دوران کیمیائی وحیاتیاتی حملوں، سیٹلائٹس کے ذریعے جاسوسی اور الیکٹرانک جیمنگ جیسی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی. ویڈیو میں چینی فوجیوں کو بہت تیزی سے میزائل گاڑیوں پر لوڈ کرتے ،گاڑیوں کو مقررہ مقام تک لے جانے اور میزائل فائر کرتے دکھایا گیا . اخبار کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیانات کے بعد جارحانہ فوجی انداز اپنایا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top