دنیا کا سماجی ڈھانچہ تباہی سے دوچار ہونے جا رہا ہے یا ایٹمی جنگ ہونے والی ہے؟ کچھ تو ایسی بڑی آفت آنے والی ہے جس کا علم ہم عام لوگوں کو نہیں

n9

ولنگٹن(قدرت روزنامہ06فروری2017) دنیا کا سماجی ڈھانچہ تباہی سے دوچار ہونے جا رہا ہے یا ایٹمی جنگ ہونے والی ہے؟ کچھ تو ایسی بڑی آفت آنے والی ہے جس کا علم ہم عام لوگوں کو نہیں کیونکہ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے کھرب پتی افراد نے نیوزی لینڈ میں واقع دنیا کے دورافتادہ خطے میں دھڑا دھڑ اپنے گھر تعمیر کرنے شروع کر دیئے ہیں جہاں وہ تیسری ایٹمی جنگ یا کسی بھی اور آفت کی صورت میں محفوظ رہ سکیں گے. کسی ممکنہ آفت کی صورت میں ان امراءکے اس محفوظ ٹھکانوں تک جلد از جلد پہنچنے کے بھی حیران کن انتظامات کیے جا رہے ہیں.

 رپورٹ کے مطابق اگر فرض کریں عالمی جنگ چھڑ جاتی ہے اور یہ امراءاپنے خاندان سے دور ہوتے ہیں تو انہیں ان کے پاس جانے کی ضرورت ہو گی بلکہ ان کے بیوی بچوں کو پہلے ہی نیوزی لینڈ کے اس محفوظ گھر میں پہنچا دیا جائے گا. ان امراءکو بھی ایک تیزترین موٹربائیک پر بٹھا کر ایئرپورٹ پر لایا جائے گا جہاں ایک پرائیویٹ جہاز ان کا منتظر ہو گا. نیوزی لینڈ پہنچنے پر ایک ہیلی کاپٹر ان کے انتظار میں کھڑا ہو گا جو انہیں اس محفوظ ٹھکانے تک ان کے بیوی بچوں کے پاس پہنچا دے گا. رپورٹ کے مطابق ان قلعہ نما آبادیوں میں اشیائے خورونوش کے ساتھ ساتھ وافر اسلحہ بھی جمع کیا جا رہا ہے جو ان لوگوں کی حفاظت کے لیے استعمال ہو گا. اس جگہ گھر بنانے والوں میں اکثریت امریکیوں کی ہے. ان امریکی امراءمیں Headge fundکے بانی جولیان رابرٹسن اور ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون بھی شامل ہیں.نیوزی لینڈ کی حکومت نے کچھ دستاویزات جاری کی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے کئی امریکی کھرب پتی افراد نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ بھی حاصل کر چکے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top