بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا،مودی سرکار نے اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری کیلئے ہنگامی سودوں کی منظوری دیدی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ06فروری2017)بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،دفاعی بجٹ میں 10فیصد اضافہ کرنے کے بعد مودی سرکار نے گولہ باروداور اسلحے کی خریداری کیلئی200 ارب مالیت کے ہنگامی سودوں پر دستخط کر دیے .بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے جدید جنگی اسلحے اور گولہ بارود کے ہنگامی سودوں کی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد 10دنوں تک جنگ میں شمولیت یقینی بنانا ہے .

بھارت اسلحے کی خریداری کیلئے اسرائیل، فرانس اور روس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کرنا ہے. بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مودی سرکار نے اڑی واقعے کے بعد اسرائیل اور روس سے اسلحہ خریدنے کا منصوبہ بنایا جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور اب اس حوالے سے دیگر مغربی ممالک کے ساتھ بھی معاہدوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جا رہا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top