افغانستان میں ایک لڑکی کے ساتھ 20سے زائد مرتبہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا

کابل(قدرت روزنامہ06فروری2017)افغانستان میںمسلح افراد نے ایک لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد 20مرتبہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا.افغان میڈیا کے مطابق یاسمین نامی نوجوان لڑکی کو حال ہی میں شمال مشرقی صوبہ قندوز کے دارالحکومت سے اغواء کیا گیا تھا جسے دوران قید 20مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا .

قندوز کرائم برانچ کے سربراہ وصی الدین تالش کا کہنا ہے کہ لڑکی کیخاندان نے 4جنوری کو اسکے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی .انکا کہنا تھاکہ سرچ آپریشن کے دوران لڑکی کو قندوز شہر کے علاقے سر دوارہ کے ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا اس دوران ایک شخص کو واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا. زیادتی کا نشانہ بننے والی یاسمین نے بتایا ہے کہ اسے 2ماہ کے دوران20سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا . مجھے ابراہیم خیل کے علاقے سے 2بھائیوں نے نشہ آور چیز کھلانے کے بعد اغواء کیا تھا جس کے بعد میں نے خود کو ایک گھر میں قیدپایا. یاسمین نے الزام لگایا کہ گھر میں پستول کے ساتھ 2شخص میرے ساتھ تھے اور میں باہر نہیں جا سکتی تھی ان میں سے ایک نے مجھے مختلف اوقات میں20سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا.یاسمین کے والدین نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top