خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی نسبت مچھلیاں پکڑنے میں زیادہ لطف ہے،کرس کیولیٹن

لندن(قدرت روزنامہ06فروری2017)برطانوی میں خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے ایک شخص نے آخری عمر میں جا کر ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں. برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 79سالہ کرس کیولیٹن نامی اس شخص نے زندگی میں 2ہزار 84خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا.

اب اس کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی جوانی میں اس قدر رومانویت پسند تھا کہ پیار کی خاطر میں نے رولنگ سٹونز اور ریڈیو کیرولین جیسے اداروں کی نوکریاں چھوڑ دی تھیں تاہم خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی نسبت مچھلیاں پکڑنے میں زیادہ لطف ہے، خواتین تو نری مصیبت ہوتی ہیں.“
کرس کا کہنا ہے کہ” مقامی پولیس نے مجھے لانگ فرڈ لور(Longford Lover)کا نام دے رکھا تھا جبکہ خواتین میں میں لیڈیز مین(Ladies' man)کے لقب سے مشہور تھا. اس کی وجہ یہ تھی کہ میں رات کو بہت دیر سے گھر آتا تھا. اس سے قبل میں کسی نہ کسی لڑکی کو ڈراپ کرتا تھا. جب میں مارکس اینڈ سپینسر میں کام کر رہا تھاوہاں ٹرینی منیجرز بہت آتی تھیں ان کے ساتھ تعلق استوار کرنے سے اس کام کی ابتداءہوئی اور پھر تمام عمر یہ سلسلہ چلتا رہا.“ اب دادا بننے کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ ”خواتین تودردِ سر ہوتی ہیں. ان کے ساتھ تعلق سے زیادہ مزہ تو مچھلیاں پکڑنے میں ہے.“
n5
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top