یورپی یونین میں 600 ارب یورو کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں: چین

ویلٹا (قدرت روزنامہ06فروری2017)چین اور یورپی یونین کے تعلقات سے اچھی امید رکھنی چاہئے ، آنیوالے پانچ برسوں کے دوران چین 8ٹریلین یورو مالیت کی اشیاء یورپی یونین سے درآمد کر سکتا ہے جبکہ یورپی یونین میں 600ارب یورو کی سرمایہ کاری آ سکتی ہے . 700ملین سے زیادہ چینی سیاح یورپی یونین کا رخ کر سکتے ہیں ، اس لئے یورپی یونین کے صارفین اور کاروباری شخصیات کیلئے چین سے تعلقات اہم ہیں.

ان خیالات کا اظہار چائنا یورپی یونین بزنس ایسوسی ایشن کے صدر لوئی گی گیم بارڈیلا نے اپنے انٹرویو میں کیا ہے .انہوں نے کہا کہ چین برسلز کے درمیان تعلقات کے بارے میں یورپی یونین کے بعض حکام کے تحفظات درست نہیں ہیں. یاد رہے کہ بعض یورپین حکام نے ان تحفظات کا اظہار کیا تھا ابھرتا ہوا چین یورپی یونین کیلئے خدشات کا باعث بن سکتا ہے . مسٹرلوئی بارڈیلا نے کہا کہ اس قسم کے بیانات غلط فہمی پر مبنی ہیں اور یہ ان 500ملین صارفین کو گمراہ کر سکتے ہیں جو چینی تعاون سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ،ان بیانات کا مقصد یورپی یونین میں رہنے والے لوگوں کے درمیان چین کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرنا ہے .یورپی یونین کے بعض حکام امریکی حکومت کی نئی پالیسی کی وجہ سے فکر مند ضرور ہیں. یورپی یونین اگر امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کو فالو کرے گا تو اسے نقصان ہو گا .اس لئے یورپی یونین امریکہ کے پیچھے نہ چلے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top