بحرین کے دارالحکومت میں بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منامہ (قدرت روزنامہ06فروری2017)عرب ملک بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چند کاروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور اس دھماکے میں نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے. بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت میں یہ دھماکہ دہشتگردی کی واردات ہے تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا.

دوسری جانب تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے.

 واضح رہے کہ بحرین بھی 2011 میںچلنے والی عرب بہار کا نشانہ بنا اور تب سے ہی وہاں پر حالات سخت کشیدہ ہیں . حکومتی پارٹی کی جانب سے ایران نواز اپوزیشن جماعت پر ملک کے حالات خراب کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top